ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کے میزائل پروگرام پر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں: بہرام قاسمی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ بات واضح کردی ہے کہ ملک کی میزائل قابلیت اور پروگرام پر ہرگز مذاکرات نہیں ہوں گے.اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق فرانسیسی وزیرخارجہ”ژان ایو لودریان” کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایران، اپنےمیزائلی پروگرام پر کسی بھی قسم کے مذاکرات کو تسلیم نہیں کرے گا.

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ ایران، اپنے خلاف کسی خطرے کے پیش نظر میزائل صلاحیت کو کم سے کم مدت میں بڑھا سکتا ہے، خطرات کا سامنا کرنے کے لئے ہم اپنے میزائلوں کی قابلیت کو حالات کے مطابق مزید مضبوط کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں.

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن و استحکام کی مضبوطی چاہتا ہے تاہم امریکہ اور بعض یورپی ممالک بشمول فرانس کی جانب سے خطے میں بڑے پیمانے پر مہلک ہتھیاروں کی فروخت سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا ہے.

انہوں نے ایران پر پابندیاں لگانے سے متعلق فرانسیسی وزیرخارجہ کی باتوں کو دونوں ممالک کے تعاون اور سیاسی مکالمے کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران، یورپی ممالک کی جانب سے کسی بھی طرح کی نئی پابندیوں کی صورت میں ان ممالک کے ساتھ اپنے تعاون پر نظرثانی کرے گا.

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …