اتوار , 18 اپریل 2021

آصف زرداری، فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ کی نیب راولپنڈی میں طلبی کا فیصلہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی اکاؤنٹ کیس کی تحقیقات میں نیب راولپنڈی نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی بلایا جائے گا۔سندھ کے میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹ کیس میں قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد شاہ کو بھی بلایا جائے گا تاہم پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طلبی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔پیپلزپارٹی رہنماؤں کو نیب راولپنڈی میں طلب کرکے سوالنامہ دیا جائے گا، پی پی پی قیادت کو آئندہ ہفتے نیب میں طلبی کا نوٹس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

سندھ میں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، اس حوالے سے اومنی گروپ کا مرکزی کردار رہا ہے، غنی خاندان اس کیس میں پہلے ہی تحویل میں ہے جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سے بھی کئی بار تحقیقات کی جاچکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …