ہفتہ , 20 اپریل 2024

الجزائر چینل کے پروڈیوسر نے واجبات کی عدم ادائیگی پر خود کو آگ لگا دی

الجزیرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)الجزائر کے نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر نے واجبات کی عدم ادائیگی پر خود کو آگ لگا دی جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 61 سالہ پروڈیوسر یوسف گوسیم نے نجی ٹی وی چینل ڈی زیئر ٹی وی کے دفتر میں ہی خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اسے 2017 میں بنائے گئے ایک ڈرامے کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا تھا۔

پروڈیوسرکے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے ٹی وی چینل کی جانب سے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا ۔ دوسری جانب ڈی زیئر ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک کمرشل تنازعہ بدقسمتی سے جھگڑے میں تبدیل ہوا اور ادارے کو یوسف گوسیم کے واقعہ پر انتہائی افسوس ہے جبکہ صحافیوں نے واقعہ پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …