جمعرات , 15 اپریل 2021

51 فیصد پاکستانی عوام عمران سرکار سے مطمئن:گیلپ سروے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گیلپ سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان میں 51 فیصد سے زائد عوام پی ٹی آئی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے۔ان نتائج کا اعلان گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل شہریوں سے ایک سوال پوچھا گیا۔ کیا آپ عمران سرکار کی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟ نتائج کے مطابق 51 فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 46 عوام نے اس کے برعکس موجودہ حکومت کی کارکردگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ جبکہ 3 فیصد عوام سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

اس سروے کے مطابق ملک کی نوجوان آبادی بھی کپتان کی قیادت سے کافی خوش دکھائی دے رہی ہےاس سروے میں شامل 55 فیصد سے زائد نوجوانوں نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے سیاسی، معاشی و دیگر اقدامات کو سراہا تاہم 43 فیصد نے ان اقدامات سے اختلاف کا اظہار کیا۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …