ہفتہ , 20 اپریل 2024

برازیل کی ریاست میناس جیرس میں خام لوہے کی کان پر قائم ڈیم ٹوٹ گیا؛9 افراد ہلاک

جیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل کی ریاست میناس جیرس میں خام لوہے کی کان پر قائم ڈیم ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 300 لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق ڈیم ٹوٹنے سے درجنوں گھر بھی تباہ ہوئے جبکہ متعدد گاڑیاں اور بسیں مٹی، لوہے کے ذرات اور پانی میں بہہ گئیں۔ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا گیا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ لاپتہ افراد کے ملنے کی امیدیں ماند پڑتی جارہی ہیں۔

میناس جیرس کے گورنر رومیو زیما نے صحافیوں کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی اور اب ان کے ملنے کوئی امید نظر نہیں آرہی۔واقعے کے سامنے آنے کے بعد سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود برازیل کے نئے صدر جیر بولسونارو دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس اپنے ملک پہنچے اور ان کے جائے وقوع کے دورے کا امکان ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ برازیل کی بڑی کان کنی کی کمپنی ‘ویل’ کی ملکیت والا ڈیم کیسے ٹوٹا۔واضح رہے کہ 2015 میں بھی اسی ریاست میں ‘ویل’ کی ملکیت والا ایک ڈیم ٹوٹ گیا تھا، جس سے 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …