منگل , 13 اپریل 2021

عراق کے دھوک علاقہ میں ترک فوج کے اڈے پر کردوں کا حملہ

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی ذرائع کے مطابق کرد احتجاجی مظاہرین نے عراق کے علاقہ دھوک میں ترک فوج کے اڈے پر حملہ کرکے ترک فوج کے متعدد ٹینکوں اور فوجی وسائل کو تباہ کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عراق کے شمال دھوک کے علاقہ میں کرد مظاہرین نے ترکی کے ایک فوجی اڈے پر حملہ کردیا ۔ ترک فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 مظاہرین زخمی ہوگئے۔ عراقی ذرائع کے مطابق کرد مظاہرین نے ترکی کے 8 ٹینکوں کو آگ لگادی، جبکہ ترک فوجی کے جنگی وسائل کو بھی تباہ کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …