جمعرات , 18 اپریل 2024

امریکا افغانستان کو دہشت گردی کی آماجگاہ بننے سے روکنے کے لیے سنجیدہ ہے؛امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپو نے دوحہ مذاکرات کوحوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت اور دلچسپی رکھنے والی تمام قوتوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، امریکا افغانستان کو دہشت گردی کی آماجگاہ بننے سے روکنے اور فورسز کی واپسی کے لیے سنجیدہ ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ٹویٹ کیا ہے کہ افغان امن سے متعلق خبریں حوصلہ افزا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد نے دوحہ مذاکرات میں اہم پیش رفت کی رپورٹ دی۔مائیک پومپیو کے مطابق امریکا افغانستان میں امن اور فورسز کی واپسی کے لیے سنجیدہ ہے۔ افغان حکومت اور دلچسپی رکھنے والی تمام قوتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …