جمعرات , 25 اپریل 2024

حوزہ علمیہ قم کو دینی مشکلات دور کرنے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفتر تبلیغات اسلامی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں فرمایا: حوزہ علمیہ قم کوابہامات اور دینی مشکلات دور کرنے کے لئے راہ حل مرتب کرنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دفتر تبلیغات اسلامی کی اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دفتر تبلیغات اسلامی کے اہم وظائف میں دینی و مذہبی شبہات کے جوابات اور جوانوں کی فکری ضروریات اور مؤثر ثقافتی پروگرام پیش کرنا شامل ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مختلف اور گوناگوں ثقافتی پروگرام پیش کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حوزہ علمیہ قم اور دفتر تبلیغات جیسے اداروں کو ابہامات، شبہات اور سوالات کے جوابات دینے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …