جمعہ , 23 اپریل 2021

برطانیہ : اسلامی مرکز پر نسل پرستوں کا حملہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے شہر نیوکیسل میں واقع ایک اسلامی مرکز کو نسل پرستوں نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ نسل پرستوں کے ایک گروپ نے نیوکیسل میں واقع اسلامی اسکول پر حملہ کیا اور اس کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے درج کیے۔

برطانوی پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کو نفرت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ برطانوی پولیس نے اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ نیوکیسل کی، سٹی کونسل کی سربراہ نے اس واقعے میں ملوث نسل پرست عناصر کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …