ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ عمان کا شیڈول جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ عمان کا شیڈول جاری کردیا گیا ، شاہ محمو قریشی کل روانہ ہوں گے۔پیر کو وزیرخارجہ کےدورہ عمان کا شیڈول جاری کردیا گیا، شاہ محمود قریشی کل سے مسقط کا 3روزہ دورہ کررہے ہیں۔دورے کے دوران وزیرخارجہ عمانی ہم منصب یوسف الاوی سے مذاکرات کریں گے جبکہ شاہ محمود قریشی سلطان قابوس بن سعید السعید سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان اور عمان کے مشترکہ اکنامک کمیشن کا اجلاس بھی ہوگا، دونوں وزرائے خارجہ اکنامک کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مسقط میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے اور وہ کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …