منگل , 13 اپریل 2021

ملائیشیا کو اسرائیل دشمنی کی اتنی بڑی سزا…!!!

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی ایتھلیٹس کو شرکت کی اجازت نہ دینے پرملائیشیا کو ایونٹ کی میزبانی سے محروم کر دیا گیا۔انٹرنیشنل پیرالمپکس کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ملائیشین حکام اسرائیلی تیراکوں کی ایونٹ میں بلاتفریق باحفاظت شرکت کے حوالے سے ضروری یقین دہانی کرانے میں ناکام رہے۔ کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسن نے کہا کہ جب میزبان ملک کسی خاص ملک کے ایتھلیٹس کو سیاسی وجوہات کے سبب ایونٹ سے باہر کر دے تو ہمارے پاس چیمپیئن شپ کا نیا میزبان ڈھونڈنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

اس فیصلے پر ملائیشیا کے وزیر کھیل سید صادق سید عبدالرحمان نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کے لیے کھڑے ہونے اور ان کا ساتھ دینے سے بڑھ کر کھیلوں کے عالمی ایونٹس کی میزبانی اہم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کی خاطر فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ سے اب تک اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے255 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …