بدھ , 24 اپریل 2024

واٹس ایپ : دوستوں کے ڈیلیٹ پیغام پڑھنا ممکن

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے نومبر 2017 میں صارفین کا بڑا مطالبہ اس وقت پورا کردیا تھا جب کمپنی نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا۔اینڈرائیڈ، آئی فون اور ونڈوز فونز استعمال کرنے والے صارفین اس فیچر کے ذریعے کسی بھی پیغام کو ایک گھنٹے کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

تاہم اب واٹس ایپ میں ایک خامی سامنے آئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فیچر اتنا بھی کارآمد نہیں اور ڈیلیٹ کیے جانے والے پیغامات کو پڑھنا ممکن ہے۔یہ خامی گزشتہ ہفتے اتفاقاً سامنے آئی۔

درحقیقت آپ کو موصول ہونے والا پیغام اگر ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے تو اسے واپس لانے کا طریقہ کافی آسان ہے، بس واٹس ایپ کو فون سے ڈیلیٹ کریں اور گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے دوبارہ ری انسٹال کرلیں۔

جب یہ ایپ لوڈ ہوگی تو صارف کو لاگ ہونا ہوگا اور اس کے بیک اپ میں موجود تمام چیٹ ری اسٹور ہوجائے گی اور اس میں ڈیلیٹ پیغامات بھی شامل ہوں گے۔

تاہم یہ فیچر اس وقت کام کام کرے گا جب آپ نے ایپ بیک ٹائمنگ کو روزانہ کی بنیاد پر شیڈول کررکھا ہو، جس پر یہ اپلیکشن ہر بھیجے یا موصول ہونے والے پیغامات کا لاگ بناتی رہتی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کے حوالے سے اس طرح کی خامی سامنے آئی ہو۔

نومبر 2017 میں اسے متعارف کرایا گیا تھا تو اینڈرائیڈ جیفی نامی ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ واٹس ایپ پر اگر کوئی میسج ڈیلیٹ ہوجائے تو بھی اسے ابھی اینڈرائیڈ فونز کے نوٹیفکیشن لاگ کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی طرح گزشتہ سال ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر گروپ چیٹ کے دوران کسی ڈیلیٹ کیے جانے والے میسج پر ریپلائی کردیا جائے تو وہ ڈیلیٹ ہوکر بھی دوسروں کو نظر آجاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …