ہفتہ , 20 اپریل 2024

نائیجیریا :دہشت گرد داعش کے حملے میں 30 فوجی اہلکار ہلاک

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)  نائیجیریا میں داعش نے فوجی قافلے پر حملہ کر کے 30 اہلکاروں کو قتل کر دیا جب کہ متعدد زخمی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو میں داعش جنگجوؤں نے فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 30 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

نائیجیرین فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں ریاست بورنو کے ایک گاؤں میں داعش جنگجوؤں کے حملے میں 8 فوجی اہلکاروں کے زخمی اور ایک کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

آزاد ذرائع نے نائیجیرین فوج کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے فوجی قافلے پر حملے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عینی شاہدین بھی حکومتی اعداد وشمار کو نہایت کم قرار دے رہے ہیں۔نائیجیریا میں رواں برس فروری میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں تاہم سیکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے باعث الیکشن کا عمل مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام سے علیحدگی اختیار کرکے داعش میں شمولیت حاصل کرنے والے جنگجوؤں کا نیٹ ورک کافی مضبوط ہوگیا ہے اور یہ گروہ فوجی تنصیبات پر حملوں سمیت سیکیورٹی چوکیوں پر حملے میں ملوث رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …