منگل , 23 اپریل 2024

پی آئی اے کی بحالی کا کام جاری ہے جس کے بعد نجکاری پر کام ہو گا: میاں محمد سومرو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کی بحالی کے بعد ادارے کی نجکاری پر کام ہوگا۔وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا کہ پی آئی اے ہیڈ آفس کی منتقلی کے حوالے سے مکمل جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔قومی ائیرلائن کی نجکاری سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی کی نجکاری فاسٹ ٹریک پر نہیں، ابھی پی آئی اے کی بحالی کا کام جاری ہے جس کے بعد نجکاری پر کام ہو گا۔

میاں محمد سومرو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر مزید بہتری لائی جائے گی۔واضح رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ ہوا بازی ڈویژن کے آفس کا وفاقی دارالحکومت میں ہونا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …