بدھ , 24 اپریل 2024

مسجد اقصیٰ سے الشیخ راید صلاح کی بھانجی کی گرفتاری

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصٰی میں گھس کر ایک فلسطینی خاتون نمازی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ فراس الدبس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی خاتون نمازی کا تعاقب کیا اور اسے مسجد اقصیٰ سے حراست میں لے لیا۔

فراس الدبس نے بتایا کہ حراست میں لی گئی لڑکی بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کی بھانچی منتھیٰ امارہ ہیں۔ حراست میں لینے کے بعد انہیں القشلہ کے حراسی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر سوموار کو اسرائیلی انتہا پسند رکن کنیسٹ یہودا گلیک کی قیادت میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …