منگل , 13 اپریل 2021

‘اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پالیسی اولین ترجیح ہے’ جنرل حسین سلامی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے، ایرانی کمانڈر نے کسی بھی جارحیت کے نتیجے میں اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالی۔تفصیلات کے مطابق ایران کے سیکنڈ کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے اگر انھوں نےکسی بھی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ کیا، تو نقصان ان کا اپنا ہوگا اور انہیں اپنے زیر تسلط بہت سے علاقوں کو کھونا پڑے گا۔

جنرل حسین نے کہا کہ ایران اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بہت اچھی طرح جانتا ہے، اسرائیل کو سیاسی منظر نامے سے غائب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جنرل سلامی نے کہا کہ ہم نے لائحہ عمل اپنا لیا ہے جس کے تحت صیہونی ریاست کا خاتمہ ہی اولین ترجیح میں شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …