ہفتہ , 20 اپریل 2024

دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،جنرل باقری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے دفاع مقدس کو گرانقدر خزانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام دشمن کو ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دے گی ۔انھوں نے کہا کہ دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ اگر اس نے ایرانی قوم کے خلاف کسی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے ایرانی قوم کے منہ توڑجواب کا سامنا کرنا پڑےگا۔

جنرل باقری نے ایران کو برتر علاقائی طاقت قراریدتے ہوئے کہا کہ ایران کی طاقت صرف دفاعی نوعیت کی ہے ایران دشمن کے ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …