ہفتہ , 20 اپریل 2024

چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی سہولت کار گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی سہولت کار کو شارجہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ٖڈی عبداللہ شیخ کا کہنا ہے کہ ملزم حملے کے وقت کراچی میں موجود تھا، اور اسے حملے کے لئے 9 لاکھ روپے ملے تھے، ملزم نے پانچوں ملزمان کو رقم فراہم کی اور اس کے بیرون ملک بھی رابطے تھے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم کو سی ٹی ڈی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 23 نومبر کی صبح کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب قائم چین کے قونصل خانے پر دہشت گردوں نے دستی بموں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھا جس میں قونصلیٹ کے قریب چیک پوسٹ پر تعینات 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تقریباً ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا اور اس دوران سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو چین کے قونصل خانے سے متصل ویزا کاؤنٹر اور استقبالیہ پر ہلاک کردیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …