جمعہ , 23 اپریل 2021

بشارالاسد سے ایران کے نائب صدرکی ملاقات

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری اور شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں اپنی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مسائل سمیت علاقے اور شام کی تازہ ترین صورت حال پر گفتگو کی۔ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہا ہے کہ تہران اور دمشق کے درمیان اسٹریٹیجک اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دستخط سے دو طرفہ معاہدوں پر بہتر طریقے سے عمل کرنے میں مدد ملے گی-

انہوں نے ایران اور شام کے گہرے دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکلات اور سخت حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی مشکلات پر غلبہ پانے اور ترقی و پیشرفت کا راستہ طے کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں-

ایران کے نائب صدر نے دہشت گردوں کے خلاف شامی عوام اور حکومت کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر علاقے میں داعش کی کوئی حکومت تشکیل پاجاتی اور داعش کا قلع قمع نہ کیا گیا ہوتا تو مغرب والوں کو اپنے ملکوں میں غیر انسانی جرائم اوردہشت گردانہ واقعات کا مشاہدہ کرنا پڑتا-

شام کے صدر بشاراسد نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور غیر ملکی مداخلت کے دوران شام کے عوام اور حکومت کے لئے رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی عوام اور حکومت کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شام کی مکمل آزادی کے بعد ملک کی تعمیرنو حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور ہم اس میدان میں ایران کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں-

یہ بھی دیکھیں

علاقائی صورتحال پر گفتگو کی ضرورت پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقائی صورتحال پر گفتگو کی ضرورت …