منگل , 23 اپریل 2024

فلسطین: وزیراعظم رمی حمد اللہ کابینہ سمیت مستعفی

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے وزیر اعظم رمی حمداللہ اور ان کی پوری کابینہ نے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کردیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم رمی حمد اللہ اپنی کابینہ سمیت مستعفیٰ ہوگئے اور انہوں نے اپنے استعفے صدر محمود عباس کو پیش کردیے۔رمی حمداللہ کی جماعت قومی اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم اور کابینہ کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

دوسری جانب صدر محمود عباس نے رمی حمداللہ کی حکومت کے مستعفی ہونے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل محمود عباس کی جماعت فتح نے اپنے اجلاس میں یہ سفارش کی تھی کہ حکومت کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ رمی حمد اللہ ایک ممتاز ماہر تعلیم ہیں اور ان کی قیادت میں 2014ء میں قومی اتحاد کی حکومت تشکیل پائی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …