منگل , 13 اپریل 2021

فلپائن میں مسجد پر گرینڈ حملہ، 2 افراد جاں بحق

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن میں مسجد پر گرینڈ حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، فلپائن کے شہر زمبونگا کی ایک مسجد میں نامعلوم افراد مسجد پرگرینڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں مسجد میں سوئے ہوئے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔فلپائنی حکام کے مطابق دستی بم حملہ آج صبح مسجد کے اندر کیا گیا جس میں مسجد میں سوئے ہوئے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔شہر کی علماء کونسل نے مسجد پر حملے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔علماء کونسل نے اس حملے کو غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے جبکہ لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …