جمعرات , 18 اپریل 2024

صدر روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان کی امام خمینیؒ کے مزار پر حاضری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان نے عشرہ فجر کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں حاضر ہوکر ان کے ساتھ تجدید عہداور انھیں خراج عقید پیش کیا۔اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی نے کابینہ کے ارکان کے ہمراہ حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور امام خمینی (رہ) کے اعلی اہداف کے ساتھ تجدید عہد کیا۔

اس موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی بھی موجود تھے صدر حسن روحانی اور کابینہ کے ارکان نے سابق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سابق سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی۔ صدر حسن روحانی اور کابینہ کے ارکان نے شہید آیت اللہ بہشتی ، شہید رجائی ،شہید باہنر اور دیگر شہداء کے مزار پر بھی حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …