جمعرات , 18 اپریل 2024

ایرانی دور مار میزائلوں نے امریکہ کی نیندیں حرام کردیں : وزارت دفاع

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کے دور مار میزائلوں نے امریکہ کی نیند حرام کی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دشمنوں نے ایران کیلئے سیاسی اوراقتصادی شعبے میں مسائل و مشکلات پیدا کیں لیکن ہمیں دفاعی شعبے میں کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہیں ہے اور ہم بھر پور طریقے سے اپنے پروگرام پر عمل کر رہے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے صنعتی شعبے میں ایران کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دو ہزار کیلو میٹر تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا جو صحیح نشانے پر لگا۔جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ وزارت دفاع میزائل بنانے میں دقت سے کام لیتی ہے اور اسی وجہ سے ایران کے میزائل حتی دور مار میزائل بالکل صحیح اور دقیق ہوتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …