پیر , 24 جون 2019

آرمی ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آرمی کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامہ میں بغیر عہدے کی تخصیص کیے آرمی کے ہر ملازم پر سوشل میڈیا کے کسی بھی قسم کا استعمال منع کر دیا گیا ہے۔پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کئی بار کے نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود حساس ڈیٹا سوشل میڈیا پر دیکھا جا رہا تھا، جو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ماضی میں بھی اس حوالے سے وارننگ اور پالیسیز جاری کی گئی تھیں تاہم حساس معلومات کی فراہمی جاری رہی، اس لیے اب سوشل میڈیا کے استعمال پر ہی پابندی عائد کی جا رہی ہے۔پرو پاکستانی انگلش کی رپورٹ کے مطابق آرمی کے ملازمین کا سوشل میڈیا استعمال کرنا کافی خطرناک مسائل پیدا کر رہا تھا جس کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ہدایت نامہ کے مطابق تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ آرمی ملازمین کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آرمی افسران کے خاندانوں کو بھی سوشل میڈیا کے استعمال میں محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

مزید براں ایسے تمام اکاؤنٹس، صفحات اور گروپس جو پاکستان آرمی کے نام سے چل رہے تھے، ان کو بھی تنبیہ جاری کی گئی ہے کہ وہ 30 جنوری سے قبل ایسے تمام پلیٹ فارم بند کر دیں، یا پھر کارروائی کے لیے تیار رہیں۔تمام آرمی افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے افراد کو بھی سوشل میڈیا کے مناسب استعمال کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں۔

یہ بھی دیکھیں

سونا، غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی کیلئے ایف بی آر کو گھروں پر چھاپے مارنے کا اختیار

اسلام آباد: مالی سال 20-2019 کے فنانس بل کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف …