منگل , 13 اپریل 2021

وینزویلا کے خلاف سازش

وینزویلا میں جاری سیاسی عدم استحکام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں اپوزیشن رہنما خوآن گوائیڈوحکومت مخالف تحریک چلانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں ۔لیکن اس ناکامی کے ساتھ اس بات کا خطرہ بھی بڑھ چکا ہے کہ کیا تیل کی دولت سے مالامال جنوبی امریکی مگرامریکہ مخالف پالیسی کے لئے مشہور اس ملک میںبیرونی مداخلت ہوسکتی ہے ۔

خوآن گوائیڈوکے ناکامی کے اسباب
الف:گوائیڈواب تک حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام کو سڑکوں پر لانے میں ناکام رہا ہےاس وقت جو منظر دکھائی دے رہا ہے وہ سن 2011میں شام کی حکومت کیخلاف ہونے والے احتجاجات جیسے مناظر ہیں کہ جہاں کچھ چھوٹی چھوٹی ٹولیاں سڑکوں پر نکل آتی تھیں اور احتجاج کرتی تھیں کہ جن کی تعداد کہیں کہیں مشکل سے چند ہزار بنتی تھی ۔تو کیا وینزویلا میں بھی عوامی حمایت کے فقدان کو پرتشدد کاروائیوں میں بدلا جاسکتا ہے ؟یہ ایسا سوال ہے جو آنے والے دنوں میں واضح ہوجائے گا ۔

ب:عوام پر واضح ہوچکا ہے کہ اپوزیشن رہنما گوائیڈکے بیرونی ممالک سے رابطے ہیں اور وہ ملک میں ایک ایسی افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے کہ جس کی آڑ میں بیرونی مداخلت شروع ہوجائے جیسا کہ اسی نظریے کے تحت شام اور دیگر ممالک میں حکومتوں کو گرانے کی کوشش کی گئی تھی ۔

ج:ملک میں فوج اور وزارت خارجہ مکمل طور پر حکومت اور صدرنکولاس مادوروکے ساتھ کھڑ ی ہے ۔تو کیا وینزویلا میں بیرونی مداخلت یا بین الاقوامی کسی فورم کے ذریعے سے مداخلت کا جواز پیدا کیا جاسکتا ہے ؟

د:اب تک سیکورٹی کونسل میں ہونے والی کوشش ناکام ہوچکی ہے جبکہ امریکہ اس بات کے حوالے سےپوری طرح نہ تو یورپی یونین کو قانع کرسکاہے اور نہ ہی دیگر ممالک اس وقت تک کسی قسم کی عسکری مداخلت کے لئے آمادہ دکھائی دیتے ہیں ۔

دوسری جانب صورتحال ایسی ہے کہ زمینی حقائق بھی دن بہ دن گوائیڈکیخلاف ہوتے جارہے ہیں گوائیڈکے بارے میں رائے عامہ سمجھنے لگی ہے کہ وہ بیرونی قوتوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان سے حمایت و مدد چاہتا ہے ۔

چند نکات
وینزویلا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ مقدار میں تیل کے ذخائر موجود ہیں جبکہ قدرتی دیگر ذخائر میں معدنیات سے بھی مالال ہے جیسے لوہا یورینیم ،کوئلہ سونا ،قدرتی گیس ۔۔۔

وینزویلا گذشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ ہوا ہے امریکی اقتصادی محاصرے کا شکارہے لیکن اس نے امریکہ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے ۔

معاشی دباو ٔکے شکار ہونے کے باوجود سیاسی طور پر یہ ملک مستقل حیثیت رکھتا ہے اگرچہ ملک کی معیشت پر دباوٗ کے سبب عوام کافی مشکلات کے شکار ضرور ہیں ۔وینزویلا کی معیشت کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ ستر فیصد معیشت تیل اور گیس پر انحصار کرتی ہے۔بشکریہ فوکس مڈل ایسٹ

یہ بھی دیکھیں

قاسم سلیمانی اور مکتب مقاومت

مقدمہ: شہداء کے سردار کی عظیم شخصیت کے بارے میں کچھ لکھنا بہت دشوار ہے …