منگل , 23 اپریل 2024

پانچ امیر ترین عالمی شخصیات اپنی حفاظت کے لیے کتنا خرچ کرتے ہیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم میں سے پیشتر افراد کا یہ ماننا ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں، ہمارے نزدیک دولت تمام پریشانیوں کا حل ہے تاہم ہماری یہ منطق درست نہیں۔دنیا کے امیر ترین افراد کی سب سے بڑی پریشانی ان کی اپنی ذاتی سیکیورٹی ہے جس پر یہ حضرات اس قدر خطیر رقم خرچ کر ڈالتے ہیں جس کا ایک عام آدمی گمان تک نہیں کرسکتا۔

ٹم کک
ایپل کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک کی سیکیورٹی ہائی لیول ہے اور ایپل کمپنی ان کی سیکیورٹی پر ہر ماہ تقریباً 2 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم خرچ کرتی ہے۔

مارک زکربرگ
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ذاتی سیکیورٹی پر روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 20 ہزار ڈالرز خرچ آتا ہے۔2018 میں ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی کی سیکیورٹی پر 73 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی جا چکی ہے۔

مکیش امبانی
بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی ہر مہینے اپنی سیکیورٹی پر انڈین کرنسی کے مطابق تقریباً 14 لاکھ روپے خرچ کرتے ہیں۔

جیف بیزوس
ایمزون کمپنی کے سی ای او اور دنیا کے امیرترین شخص جیف بیزور کی سیکیورٹی پر ایک رپورٹ کے مطابق 2016 میں 16 لاکھ ڈالرز خرچ کیے گئے۔

ویرن بوفت
برک شائر ہاتھوے کمپنی کے سی ای او اور چیئرمین ویرن بوفت نے 2016 میں صرف ذاتی سیکیورٹی پر تقریباً 4 لاکھ ڈالرز خرچ کیے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …