ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمن کو دنیا کے بدترین انسانی بحران کا سامنا: چودہ عالمی تنظیموں کا انتباہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک درجن سے زائد عالمی امدادی تنظیموں نے سعودی جارحیت سے متاثرہ ملک یمن میں انسانی المیے کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔لندن میں چودہ عالمی امدادی تنظیموں کے اجلاس میں یمن کے خلاف سعودی جارحیت اور انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس سوسائٹی کے سربراہ کیمبرلی براؤن نے کہا کہ یمن کو دنیا کے بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے دنیا والوں سے اپیل کی کہ وہ یمنی عوام کی جانب اپنی توجہ مبذول اور امداد رسانی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

عالمی امدادی ادارے آکسفام کے کمپین ڈائریکٹر اوسان کمال نے اس موقع پر کہا کہ یمن ایک کھلے زندان میں تبدیل ہو گیا ہے اور لوگوں کو اپنے بچوں کے پیٹ بھرنے کے لیے بے انتہا دشواریوں کا سامنا ہے۔

بھوک کے خلاف جدوجہد کرنے والی عالمی تنطیم کی رکن ایزابیل موسارڈ کارسن نے کہا کہ یمنی عوامی کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے صرف امداد میں اضافے سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کو بحران سے نکالنے کے لیے بھرپورسیاسی کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …