جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی ساختہ جدید ترین ڈرون اور بکتر بند شکن میزائل کی نمائش

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ملکی ساختہ جدید ڈرون طیاروں اور ترقی یافتہ بکتر بند شکن میزائل کی رونمائی کر دی گئی۔ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کے تیار کردہ جدید ڈرون کمان بارہ کو پہلی بار اس نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔کمان بارہ ڈرون دو سو بیس کلو وزن کے ساتھ دو سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک ہزار کلو میٹر تک پرواز کرسکتا ہے۔

اس نمائش میں امریکی ڈرون آر کیو ایک سو ستر کا ایرانی ماڈل بھی عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہونے والی دفاعی نمائش میں ایرانی ماہرین کا تیار کردہ ڈرون ہیلی کاپٹر بھی عوام کی توجہ کا مرکز ہے جو چھے ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس نمائش میں ایرانی ماہرین کے تیارہ کردہ مہاجر، شاہد، کرار، ابابیل اور صاعقہ نامی ڈرون اور توفان ایم تھری اور ایم سیون نامی جدید ترین بکتربند شکن میزائلوں کی بھی نمائش کی جا رہی ہے۔

یہ دونوں میزائل ٹاپ اٹیک میزائل ہیں جو میگنیٹک اور لیزر سینسروں کی مدد سے ہدف کی شناخت کرتے ہیں اور براہ راست حد نظر سے بچ کر ہدف کو عین اوپر کی جانب سے نشانہ بناتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …