منگل , 13 اپریل 2021

امت واحدہ پاکستان کا دورہ ایران اختتام پذیر،مختلف تحائف سے نوازا گیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) سالِ نو کے پہلے عشرے میں امتِ واحدہ پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا۔ وفد میں شامل مختلف مسالک کے علمائے کرام نے ایران کے علمی ، سیاسی ، مذہبی و معاشی شعبوں کی اہم ترین شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

اراکینِ وفد نے مقاماتِ مقدسہ کی زیارات کے علاوہ دینی و علمی دانشگاہوں کا دورہ کیا تاریخی مقامات کی سیر بھی کی۔ دس روزہ کامیاب دورے کے بعد پاکستان واپسی کے موقع پر امت واحدہ پاکستان کے وفد اور میزبانوں کے درمیان اجرک ۔ پشاوری ٹوپی اور تحائف کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …