بدھ , 21 اپریل 2021

عراق :داعشی دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران دہشت گردتنظیم داعش سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کا داعش دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں فوجی آپریشن جاری ہے ۔ عراقی فورسز نے تازہ ترین کارروائی میں بغداد کے جنوب میںدہشت گرد تنظیم داعش کے ایک ٹھکانے سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ عراقی فورسز کا ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …