بدھ , 24 اپریل 2024

بحرین : شیعہ علماء کونسل کے صدر کی دوبارہ گرفتاری

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)آل خلیفہ کی حکومت نے شیعہ علماء کونسل کے صدر سید مجید مشعل کو آزادی کے 24 گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا۔بحرین کے ٹیلی ویژن چینل اللؤلؤه کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی پولیس نے ایسے میں شیعہ علماء کونسل کے صدر سید مجید مشعل کو گرفتار کیا کہ تا حال ان کی گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ بحرین کی عدالت نے اس معروف عالم دین کو ڈھائی سال جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد رہا کیا تھا۔ شیعہ علماء کونسل کے صدر سید مجید مشعل کو 2016 میں دراز کے علاقے میں دھرنے دئیے جانے کی وجہ سے ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے – بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، آزادی اور جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں۔ بحرینی حکومت نے اس عرصے میں سعودی عرب کے ساتھ مل کر عوام کی جائز جد وجہد کو فوجی طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی ہے جس کے دوران سیکڑوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت نے بہت سے سیاسی مخالفین کی شہریت منسوخ کردی ہے اور ہزاروں عام شہریوں کو مظاہروں میں شرکت کے جرم میں جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …