منگل , 13 اپریل 2021

اسلام آباد:امت واحدہ پاکستان کا اجلاس منعقد؛ تکفیری و فرقہ وارانہ خطرات سے مقابلہ کرنے کا عزم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ امتِ واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی کی زیرِ صدارت امتِ واحدہ پاکستان کا گرینڈ اجلاس منعقد ہوا جس میں فورم کی سپریم باڈی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کے اندر امتِ مسلمہ کو درپیش تکفیری اور فرقہ وارانہ خطرات کے مقابلے کے لئے امتِ واحدہ کے پلیٹ فارم سے مل کر جدوجہد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر امتِ واحدہ کی تشکیل اور اشداء علی الکفار و رحماء بینھم کا مصداق بننے کے لئے تمام مسالک اور فرقوں کے نمائندوں نے اتفاق کیا۔ اجلاس میں امتِ واحدہ پاکستان کے حالیہ دورہ ایران کے حوالے سے بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین جناب قبلہ ایاز اور چند دوسرے علماء کرام نے اپنے مطالعاتی دورے کی تفصیلات بیان کیں اور بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی علمی و سیاسی شخصیات کی کوششوں کو سراہا۔

قبلہ ایاز صاحب نے پاکستان کے مختلف مسالک کے طلباء کو ایرانی دانشگاہوں کا دورہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے ایران کی درسگاہوں کے مجوزہ نصاب اور ریلوے نظام کو بالخصوص سراہا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …