منگل , 16 جولائی 2019

سوزوکی مہران کی جگہ نئی گاڑی متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سوزوکی نے مہران کی پیداوار ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی کار بنانے کا عندیہ دیا ہے۔کم قوت والے انجن کی گاڑیوں میں دہائیوں تک پاکستانیوں کی پسندیدہ گاڑی رہنے والی سوزوکی مہران کے لیے یہ فیصلہ کیا جا چکا ہے کہ رواں برس اپریل سے اس کی پیداوار روک دی جائے گی۔

یہ پہلی بار نہیں کہ سوزوکی پاکستان کی جانب سے مہران کی پیداوار روکنے کا عدیہ دیا گیا ہو تاہم اس بار کچھ خاص ہے۔ قبل ازیں کمپنی نے اپنے سپلائرز کو باقاعدہ خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ اپریل 2019 سوزوکی مہران کی پیداوار کا آخری مہینہ ہوگا، تاہم کمپنی کی جانب سے مہران کی جگہ لینے والی گاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت سوزوکی کی طرف سے پیش کی جانے والی گاڑیوں میں سوزوکی آلٹو سب سے کم قیمت گاڑی ہے۔

یہاں بات جاپانی ساختہ 660 سی سی آلٹو کی کی جا رہی ہے نا کہ 1000 سی سی والی پرانی آلٹو جو کہ پاکستان میں بیچی جاتی تھی، جس کی جگہ لینے کے لیے ویگن آر بنائی گئی تھی۔

موجودہ جاپانی آلٹو پاکستان میں تقریبا 13 لاکھ کی قیمت میں فروخت کے لیے موجود ہوگی، اس کا ڈیزائن بہترین ہے، یہ آرام دہ ہے، اور کئی ایسی نئے فیچرز بھی اس میں موجود ہیں جو بین الاقوامی معیار کی آٹو سروسز میں مہیا کیے جاتے ہیں۔

اس کار میں مندرجہ ذیل خوبیاں پائی جاتی ہیں۔

اے بی ایس بریک
دہرے ایئر بیگ
آٹومیٹک کلائیمیٹ کنٹرول
خودکارحرکت کرنے والے آئینے
خودکار ونڈوز
ایموبیلائزر چابی
پاور اسٹیئرنگ

اس کے علاوہ گاڑی میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی موجود ہے، گاڑی کے درجہ حرارت کو کنٹرول رکھنے کا نظام اور بہترین ایکو سسٹم بھی، سوزوکی کا دعوی ہے کہ یہ گاڑی ایک لیٹر پیٹرول میں آبادی میں 27 کلومیٹر جب کہ ہائی وے پر 33 کلومیٹر تک چلا کرے گی۔

یہ بہت بد قسمتی کی بات ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی کمپنی پاکستان میں باقاعدہ فیچرز کے دعوے کے ساتھ مارکیٹ میں نہیں آتی، تاہم یہ کہا جا سکتا ہے کہ سوزوکی کی نئی کار اوپر بتائے جانے والے زیادہ تر فیچرز کی حامل ہوگی، بلکہ ممکن ہے کہ حیران کن طور پر اس میں کچھ ایسا بھی ہو جو کہ پہلے نہ دیکھا گیا ہو۔

یہ کار اپنی پیداوار کے بعد سوزوکی کلٹس اور ویگن آر کے مابین پائے جانے والے تفاوت کو کم کر دے گی، 11 لاکھ 40 ہزار سے لے کر 13 لاکھ 40 ہزار کے درمیان کی قیمت کی حامل یہ گاڑی اپنی قیمت کی وجہ سے بھی اپنی قسمت طے کر دے گی۔

یہ بھی دیکھیں

غاصب صہیونی فوج کو فلسطینی بچوں کے قتل عام کا نشہ ہو چکا: فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی حکومت نے قابض صہیونی ریاست کی طرف سے نہتے اور …