جمعہ , 19 اپریل 2024

چینی قونصلیٹ حملہ، دہشتگرد اسلحہ اوربارود کیسے لائے؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے پاس اسلحہ اور بارودی مواد کہاں سے آیا، سندھ پولیس اور ریلوے پولیس نے ایک دوسرے پر الزامات دھر دیے۔

چینی قونصلیٹ پر حملہ کیس میں اسلحہ اور بموں سے لیس تین دہشت گرد مقابلے میں مارے بھی گئے، خدا خدا کرکے اس کیس کی تفتیش میں پولیس کو کامیابی نصیب ہوئی اور پانچ سہولتکاروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کراچی پولیس چیف کی جانب سے کیا گیا۔جس میں بتایا گیا کہ دہشت گرد اسلحہ بذریعہ ٹرین لائے تھے لیکن چند دنوں بعد ہی دہشت گردوں سے کی گئی تفتیش غلط ثابت ہوگئی۔

ایس ایس پی شہلا قریشی کہتی ہیں کہ اسلحہ ریلوے سے نہیں لایا گیا،اسلحہ بسوں اور کوچز کے ذریعے لایا گیا۔افسران کے بدلے بیانات نے اس کیس میں گرفتار ہونے والے سہولتکاروں اور ان سے کی جانے والی تفتیش پر کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …