بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستانیوں کو ملازمت کی فراہمی، قطر کی جانب سے اقدامات شروع

مٹیاری(مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ریاست قطر کی جانب سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو ورک ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سندھ کے ضلع مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قطری کونسل جنرل مشعل محمد الانصاری نے کہا ہے کہ قطر کی جانب سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قطری حکومت کی جانب سے قطر میں پاکستانیوں کو زیادہ سے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور انداز میں کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قطری ویزوں کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اسلام آباد اور کراچی میں ویزا سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور خواہش مند حضرات ان سینٹرز سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سری لنکا اور بنگلادیش کے بعد پاکستان وہ تیسرا ملک ہے جہاں قطری ویزہ حاصل کرنے کے لیے ویزا سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔مذکورہ سینٹرز میں قطری ویزے کے لیے درکار تمام تر کارروائی پوری کی جاتی ہے جس میں میڈیکل ٹیسٹ بھی شامل ہے۔

ایک لاکھ پاکستانیوں کو قطر میں روزگار فراہم کرنے کی بات چیت کی شروعات ستمبر 2018 میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ہونے والی ایک ملاقات میں ہوئی۔2016 میں پاکستان اور قطر کے درمیان طے پائی جانے والی ایک یاداشت کے تحت قطر نے 2 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …