بدھ , 23 اکتوبر 2019

نصر میزائل کےکامیاب تجربے پرمبارکباد

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افواج نے کم فاصلے پر زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے والے نصر میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشقوں کے دوران دوسرے مرحلے میں میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔نصر میزائل بھرپور دفاعی صلاحیت کا حامل ہے اور دشمن کے بیلسٹک میزائل اور دفاعی نظام کو تباہ کرنے کی طاقت کا حامل ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات بھی تجربے کے موقع پر موجود تھے اور انہوں نے مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں کی محنت کو بھی سراہا۔جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی اعلیٰ تربیت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا ہے۔

پاک فوج کی طاقت میں ایک اور اضافہ….ایک اور نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کی طاقت میں ایک اور اضافہ….ایک اور نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

Gepostet von Iblagh News am Donnerstag, 31. Januar 2019

انہوں نے سائنسدانوں اور انجئنیزز کو بہترین دفاعی نظام بنانے پرمبارکباد دی اور جوہری اثاثوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلان ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام (NESCOM)، آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدان اور اسٹرٹیجک آرگنائزیشن کے انجینئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔صدر مملکت، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر پاکستانی قوم ،سائنسدانوں، انجینئرز اور شریک افواج کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لاہورمیں حضرت داتا گنج بخش کے 976 ویں تین روزہ عرس کا آغاز

لاہور : حضرت داتا گنج بخش کے976ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، صوبائی وزیر …