منگل , 16 جولائی 2019

دبئی :550 میٹر بلند و بالاعمارت برج جمیرا کی تعمیر شروع

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ محمد بن راشد المکتوم نے برج جمیرا کی تعمیرکا افتتاح کردیا, 550 میٹر بلند عمارت برج جمیرا کا پہلا مرحلہ 2023 میں مکمل ہوگا. خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے برج جمیرا کی تعمیرکا افتتاح کردیا اس 550 میٹر بلند عمارت کا پہلا مرحلہ 2023 میں مکمل ہوگا۔ برج جمیراکی بنیاد پرشیخ محمد بن راشد المکتوم کے فنگر پرنٹس کی شبیہہ ہوگی ۔

برج جمیرا سمندرمیں تعمیرشدہ برج العرب کےقریب تعمیرکیاجائےگا۔ یادر ہے کہ اگلےسال برج الخلیفہ سےبھی بلند عمارت “دبئی کریک ٹاور”کی تعمیر مکمل ہوجائےگی جس کی 200 سے زائد منزلیں ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب رات میں ابہا ایرپورٹ بند رکھنے پر مجبور

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر یمن کے مسلسل ڈرون حملوں کے …