جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی مسلح افواج آج بہترین دفاعی طاقت کی حامل ہیں;جنرل سید عبدالرحیم موسوی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج آج بہترین دفاعی شرائط اور پوزیشن میں ہیں۔ جنرل موسوی نے ایرانی فضائیہ کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آج ہم ایرانی قوم اور ایرانی فوج کی قدرت اور دفاعی طاقت کے جلوؤں کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں 40 ہزار امریکی فوجی مشیر موجود تھے جنھیں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ملک سے نکال دیا گيا۔ امریکی فوجیوں نے نکلتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جلدی واپس آئیں گے کیونکہ ایرانی فوج ہتھیاروں کی پیداوار اور ان کے استعمال سے آشنا نہیں ہے۔

جنرل موسوی نے کہا کہ ہم نے 40 سال تک استقامت کا مظاہرہ کیا اور دنیا کے سامنے ثابت کردیا ہے کہ ہم امریکہ کے بغیر بھی اپنے ملک کے دفاع کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ ہم ہتھیار بنا بھی سکتے ہیں اور استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود خاطرہ خواہ ترقی کی ہے اور ایران ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …