جمعرات , 25 اپریل 2024

شام ؛عالم اسلام کے علماء کے اجلاس کا اختتامی بیان جاری

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں عالم اسلام کے علما کا گیارہواں اجلاس ایک بیان جاری کئے جانے کے ساتھ ختم ہو گیا۔علمائے دنیائے اسلام کے جاری کئے جانے والے بیان میں استقامت و کامیابی کی راہ جاری رکھنے اور یکجہتی کو زیادہ سے زیادہ مستحکم بنائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں بشار اسد کی قیادت، شامی فوج اور عوام کی پامردی اور شام کے اتحادی ملکوں کی حمایت و تعاون کے نتیجے مین اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

شام میں عالم اسلام کے علمائے کرام کے گیارہویں اجلاس کے اختتامی بیان میں تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ اسلام، کامیاب و سربلند اور اسرائیل نابود ہو گا اور شام و فلسطین اور مزاحمت کے جوان، عنقریب بیت المقدس میں نماز جماعت ادا کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …