پیر , 12 اپریل 2021

یمن کے خلاف جنگ میں ہزاروں بچے مارے گئے، یونیسف

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک چھے ہزار سات سو بچے جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں،ذرائع کے مطابق یونیسف نے تین لاکھ پچاسی ہزار یمنی بچوں کو صحیح غذا میسر نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے اس ادارے نے یمن پر حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے عراق، شام اور یمن میں بچوں کے لئے ابتر حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے بچوں کی حمایت کے لئے تین ارب، نوّے کروڑ ڈالر کے بجٹ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی نیز لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …