پیر , 26 اگست 2019

2018 میں پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتر ی آئی، برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں پاکستان میں 2018 کے دوران سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 2017 کی پہلی سہ ماہی میں پُرتشدد واقعات کے دوران ہلاکتیں 1585 تھیں جبکہ 2018کی پہلی سہ ماہی میں پُرتشدد واقعات کے دوران 930 ہلاکتیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق 2014 اور 2017 کے دوران پُر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی شرح 73فیصد کم ہوئی۔برطانوی رپورٹ کے مطابق 2001 تا 2018 کے دوران 66 شدت پسند تنظیموں اور حامیوں کے خلاف پابندی لگائی گئی۔

رپورٹ میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی قیادت میں آپریشنز کو بھی کامیاب قرار دے کر انہیں سراہا گیا اور بتایا گیا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری پر ہزاروں قبائلی اپنے گھروں کو واپس آئے۔رپورٹ کے مطابق 2018 کے پہلے 9 ماہ میں 83 ہزار قبائلی واپس گھروں کو آئے۔

برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے بعد کراچی کی سیکیورٹی صورتحال میں بھی ڈرامائی بہتری آئی، جو پاکستان میں تشدد کے واقعات میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔رپورٹ میں پاکستان کو افغانستان سے شدت پسندوں کے حملوں کے درپیش چیلنج کا بھی ذکر کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

زونگ کا فائیو جی کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چائنا موبائل پاکستان (سی ایم پی) یعنی زونگ نے ملک میں فائیو جی …