بدھ , 24 اپریل 2024

امراض معدہ کی خبر دینے والی انوکھی گیند تیار

بوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے ایک ایسی جیلی نما گیند بنائی ہے جسے آسانی سے نگلا جاسکتا ہے، یہ گیند پیٹ میں جاکر پھول جاتی ہے اور ایک ماہ تک وہاں رہتے ہوئے معدے کی اندرونی کیفیت اور امراض سے آگاہ کرتی ہے۔اس حیرت انگیز گیند کو میسا چیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے ہائیڈروجل اور پالیمر کے ملاپ سے تیار کیا ہے۔پھولنے والی گیند معدے میں رہتے ہوئے 30 روز تک اندر کے درجہ حرارت اور دیگر افعال کی خبر دیتی رہتی ہے۔

گیند کو بدن سے خارج کرنے کے لیے مریض کو کیلشیئم کا محلول پلایا جاتا ہے جس کے بعد گولی ازخود جسم سے باہر خارج ہوجاتی ہے۔گولی نما گیند پیٹ کے اندر جاکر ٹیبل ٹینس کی گیند کی طرح پھیل جاتی ہے، اس میں بہت سے سینسر لگے ہیں جو معدے کی تیزابیت میں بھی کام کرتے رہتے ہیں۔

گیند اتنی نرم ہے کہ معدے میں بھاری پن پیدا نہیں کرتی۔ماہرین نے خطرے کے وقت خود کو پھیلانے والی پفر فِش کو دیکھتے ہوئے یہ گیند تیار کی ہے جو مزکورہ مچھلی ہی کی طرح اپنے اندر پانی جمع کر کے پھیلتی رہتی ہے۔

ماہرین نے اپنی گیند کی آزمائش جانوروں پر کی، تجربات میں جانوروں کے معدے کے درجہ حرارت اور دیگر معلومات جمع کی گئیں جس کے بعد آخر میں انہیں کیلشیم کا محلول پلا کر گیند ان کے جسم سے کامیابی سے باہر نکال لی گئی۔ماہرین کا خیال ہے کہ جلد ہی یہ ٹیکنالوجی انسانی آزمائش کے لیے مکمل محفوظ اور مؤثر بنالی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …