ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودیہ اور امارات مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے پر متفق

ابوظبی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایک مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی یا کرپٹوکرنسی متعارف کرانے پر رضامند ہوئے ہیں۔سعودی مالیتی ادارہ اور یو اے ای کے سنٹرل بینک کے نمائندگان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء سے متعلق بریفنگ دی گئی۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی معاملات کو بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید موثر بنانا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے لیے مقامی لیول پر معاشی ادائیگیوں کے نظام میں مزید آسانیوں کا باعث بنے گا۔ماہرین کے نزدیک اس ڈیجیٹل کرنسی کو قومی کرنسی کا درجہ ملنے سے اس پراجیکٹ میں لوگوں کی دلچسپی واضح طور پر بڑھے گی۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ان ممالک میں کام کرنے والے غیر ملکی بھی اس اقدام سے کافی فائدہ اٹھا سکیں گے اور اس اقدام سے کئی ممالک کی ترسیلات زر میں بھی بہتری آئے گی۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کئی ممالک کرپٹوکرنسی متعارف کروا چکے ہیں جن میں تیونس، وینزویلا اور روس سمیت کئی دیگر ممالک شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …