پیر , 23 ستمبر 2019

پاکستان بناؤ سرٹیفیکٹس منصوبہ: کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کی کامیابی کیلئے تحریک انصاف کو اندرون اور بیرون ملک بھرپور مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف منصوبے کی افادیت کے حوالے سے ملک کے اندر اور باہر بھرپور مہم چلائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کی کامیابی کیلئے مہم میں سمندر پار پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی خصوصی ترغیب دلائی جائے گی۔ تحریک انصاف دنیا بھر میں منصوبے کی تشہیر کرے گی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پاکستان بناؤ سرٹیفیکٹس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا تھا۔ منصوبے کے ذریعے تین اور پانچ سال کیلئے سرمایہ کاری ممکن ہو پائے گی جبکہ سرمایہ کاروں کو محفوظ منافع ملے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ماہرین کا نمرتا چندانی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں محکمہ صحت کے میڈیکو لیگل شعبے کے ماہرین اور حکام نے …