جمعہ , 19 جولائی 2019

امریکا میں انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں ہے، مرضیہ ہاشمی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے پریس ٹی وی چینل کی اینکر اور صحافی مرضیہ ہاشمی نے امریکی پولیس کی حراست سے رہائی کے بعد ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا میں انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی نے جو امریکی جیل سے رہا ہونے کے بعد بدھ کی رات تہران پہنچی ہیں ایران کے ٹیلی ویژن چینل افق سے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ دس روز تک امریکا کی جیل میں قید تنہائی میں رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں سیاسی قیدی پچاس پچاس برسوں تک جیل میں بند رہتے ہیں۔

مرضیہ ہاشمی کا کہنا تھاکہ قیدیوں کے ساتھ امریکی پولیس کا رویّہ نامناسب ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی رہائی کے لئے ایرانی عوام کی جانب سے کی جانےوالی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پولیس نے انہیں صرف اس لئے گرفتار کیا تھا کہ وہ انقلابی نظریہ رکھتی ہیں اور اس کی حمایت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی فیڈرل پولیس ایف بی آئی نے پریس ٹی وی کی اینکر اور ڈاکیو مینٹری فلم ڈائریکٹر مرضیہ ہاشمی کو تیرہ جنوری کو سینٹ لوئیس ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کرلیاتھا کہ جب وہ اپنے علیل بھائی اور دیگر رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے امریکا پہنچی تھیں۔

امریکی پولیس نے دس روز تک انہیں غیر قانونی طور پر قید تنہائی میں رکھنے کے بعد کوئی جرم بتائے بغیر رہا کردیا۔مرضیہ ہاشمی بدھ کی رات جب واپس تہران پہنچیں تو ایران کے عوام نے ان کا تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …