بدھ , 24 اپریل 2024

مودی کا دورہ کشمیر :وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کل کشمیر کا دورہ کریں گے، جس کیخلاف کل مقبوضہ وادی میں ہڑتال ہوگی۔تفصیلات کے مطابق، بھارتی وزیراعظم مودی کل کشمیر کا دورہ کررہے ہیں، جس کیلئے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ۔ ہرطرف بھارتی فوج اور پولیس نے مورچے بنالئے،سری نگر میں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے،ڈرون کیمروں سے فضائی جائزہ لیا جارہاہے۔

مودی کی آمد سے قبل سری نگرسمیت مختلف علاقوں کا محاصرہ کرلیا گیا، گھرگھر تلاشی کے نام پر کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنائی جارہی ہے۔خوفزدہ بھارتی فوج نے حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کو نظر بند کردیا،وادی میں کل ہڑتال کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …