بدھ , 17 جولائی 2019

بحرینی عوام جبر و استبداد اور غلامی کو ہر گز قبول نہیں کریں گے، آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین کے روحانی اور مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرینی عوام پر آل خلیفہ کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام ذلت اور غلامی کو برداشت نہیں کریں گے۔آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرین کو اسلام و ایمان ، علم و معرفت اور ہدایت پر مبنی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام اپنی عزت و عظمت اور شرافت کی بقا کے لئے استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کررہے ہیں اور وہ ظلم و جبر و استبداد اور غلامی کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کسی پر حملہ آور نہیں بلکہ بحرینی عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے اور وہ اپنے حقوق بحال کرنے کی غرض سے پر امن احتجاج کررہے ہیں۔ اور وہ بحرین پر امریکہ اور اسرائيل نواز آل خلیفہ حکومت کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بحرین اور قطر پھر آمنے سامنے

رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے قطر کو …