بدھ , 24 اپریل 2024

بحرین: اسلامی انقلاب کی سالگرہ ،جگہ جگہ عوامی مظاہرے

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین میں 14 فروری کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق بحرین کے مختلف شہروں میں کل نماز جمعہ کے بعد عوام نے مظاہروں میں بھر پور شرکت کی اور اپنے حقوق اور مطالبات کے حصول تک مظاہرے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بحرین کے المصلی، ابو صبیح، اور الشاخورہ علاقوں میں بحرینی عوام نے احتجاجی ریلیوں میں بھر پور حصہ لیا ، اور امریکہ و اسرائیلی کی غلامی کرنے پر بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ بحرین میں سن 2011 میں اسلامی انقلاب کا آغاز ہوا ، جسے بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کی مدد سے مہار کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن بحرینی عوام میں اسلامی انقلاب کا جذبہ آج بھی موجزن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …