منگل , 15 اکتوبر 2019

نائیجیریا : بوکو حرام کا دہشت گردانہ حملہ، 60 افراد ہلاک

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں شدت پسند جماعت بوکو حرام کے ایک حملے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے دہشت گردانہ حملہ ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں کیا تھا اور اسی علاقے میں شدت پسندوں نے ایک حملے میں 8 سرکاری فوجیوں کو بھی قتل کردیا تھا۔بوکو حرام کے حملے میں حکومت کی حمایت کرنے والے جنگجو اور عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ رن میں قبضے کی جنگ کے لیے حکومتی فورسز اور بوکوحرام کے درمیان دو بدو جنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں حکومتی دستوں اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کی وجہ سے تقریباً 30 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ 500 سے زائد شہری لقمہ اجل بن گئے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران اور پاکستان کا خطے کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر اتفاق

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان …