منگل , 13 اپریل 2021

قائد حزب اللہ حسن نصراللہ پیر کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی مزاحتمی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ پیر کے روزجلسہ عام سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لبنانی اسلامی مزاحتمی تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ المنارٹی وی کے ذریعے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھرمیں کروڑوں لوگ سید حسن نصراللہ کا براہ راست خطاب سنیں گے۔

سید حسن نصراللہ لبنان کے مقامی وقت کےمطابق شام 6بجے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔ واضح رہے کہ سید حسن نصراللہ گذشتہ چند برسوں سے شدید سیکیورٹی مسائل کی وجہ کی منظر عام پر بہت کم ظاہر ہوتے ہیں۔ حالانکہ وہ مخفی طور پر میدان نبرد میں حاضر رہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سید حسن تقریباً تین مہینوں سے منظرعام پر نہیں آئے تھے جس کی وجہ سے اسلام دشمن عناصر نے ان کے خلاف مختلف قسم کی افواہیں پھیلانا شروع کردیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …